اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزدکرنے کی سفارش کر دی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ میں نے بڑی غور و فکر کے بعد کیا ہے اور اس کی وجہ میرے خلاف درج کی گئی متعدد ایف آئی آرز اور قانونی مقدمات ہیں، جن پر میری فوری اور مکمل توجہ درکار ہے۔

موجودہ قانونی چیلنجز میرے لیے کمیشن میں موثر طریقے سے خدمات انجام دینا مشکل بنا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ادارے کے بہترین مفاد میں ہوگا کہ میری جگہ کوئی ایسا فرد تعینات ہو جو اس اہم عہدے پر پوری توجہ دے سکے۔

میں قومی اسمبلی کے رکن بیرسٹر گوہر علی خان کو اپنی جگہ نامزد کرنے کی سفارش کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ ان کی قانونی مہارت، دیانتداری، اور لگن کمیشن کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہو گی۔

میرا استعفیٰ جلد از جلد منظور کرکے بیرسٹر گوہر علی خان کی بطور رکنِ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نامزدگی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *