پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عمران خان کے حوالے سے پھر پیشنگوئی کر دی۔
منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آئندہ سال بھی جیل میں رہیں گے اور وہ انہیں جلد باہر آتا ہوا نہیں دیکھتے۔ منظور وسان نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خاموش رہیں، دھرنوں سے گریز کریں اور اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے بہتر ہے کہ وہ اس وقت خاموشی اختیار کریں اور کسی بھی متنازعہ سرگرمی سے دور رہیں۔