فیصل آباد: 9 مئی کے مقدمات میں عدالت میں عدم پیشی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے دو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق، تھانہ سول لائنز میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران ایم این اے علی افضل ساہی اور ان کے بھائی ایم پی اے جنید افضل ساہی کی عدم پیشی پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ دونوں ملزمان متعدد سماعتوں پر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی
عدالت نے 2 جنوری کو دونوں ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اگر دونوں ملزمان 2 جنوری تک پیش نہ ہوئے تو انہیں عدالتی مفرور قرار دے دیا جائے گا
ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی کے علاوہ دیگر پیش نہ ہونے والے ملزمان کو بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔