خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔