Skip to content
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا اور آج 100 انڈیکس نے پہلی بار 106,000 پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
100انڈیکس نے 623 پوائنٹس بڑھ کر 105,727 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا، جو گزشتہ کاروبار کے اختتام پر 1 لاکھ 5 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہو کر 277 روپے 82 پیسے پر آگئی ہے۔