بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے سیکیورٹی کلئیرنس کی شرط ختم کردی

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے سیکیورٹی کلئیرنس کی شرط ختم کردی

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پاکستانی شہریوں کو بنگلہ دیش کا ویزا حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی۔

بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سروسز ڈویژن نے 2 دسمبرکوسرکاری طور پر ایک نوٹیفکیشن میں نئی پالیسی کا اعلان کیا۔ اب تک پاکستانی شہریوں کو بنگلہ دیش کا ویزا حاصل کرنے سے پہلے ایس ایس ڈی سے ’نو اوبجیکشن ‘ کلیئرنس حاصل کرنا ضروری تھا، یہ پالیسی 2019 میں سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے دوران متعارف کرائی گئی تھی۔

پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں اب بنگلہ دیش کے سفارتخانوں اور مشنز کے ذریعے براہ راست نمٹائی جا سکیں گی۔ تاہم سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط کو اب باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ بھارت نواز بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تقریبا 20 سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے ایک مال بردار بحری جہاز پہلی بار بنگلہ دیش پہنچا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *