مسلسل چار دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے فی کلو سستا ہو گیا

مسلسل چار دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے فی کلو سستا ہو گیا

برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چار دنوں میں مرغی کا گوشت 60 روپے فی کلو سستا ہو چکا ہے۔

سرکاری نرخوں کے مطابق لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے مزید کمی ہوئی، جس کے بعد فی کلو قیمت 417 روپے تک پہنچ گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی، اور اس کا تھوک ریٹ 274 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 288 روپے فی کلو ہو گئی۔ اسی طرح ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 272 روپے اور پرچون قیمت 286 روپے فی کلو ہے۔

مرغی کا گوشت فی کلو 413 روپے جبکہ انڈے 344 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں وفاقی سطح پر مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 360 روپے درجن کی قیمت پر فروخت ہو رہے تھے، تاہم سرکاری نرخ کے مطابق فارمی انڈے کی قیمت فی درجن 350 روپے برقرار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *