گوگل کروم استعمال کرنیوالے صارفین کے لیے خوشخبری ، بہترین فیچر کا اضافہ

گوگل کروم استعمال کرنیوالے صارفین کے لیے خوشخبری ، بہترین فیچر کا اضافہ

گوگل کروم میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد صارفین کو انٹرنیٹ پر محفوظ سرفنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور ریویوز نامی یہ فیچر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے آزادانہ ذرائع کے ریویوز کو اکٹھا کرکے ان کی سمری بناتا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ویب سائٹ کس حد تک قابل اعتبار ہے۔

اس فیچر کا مقصد کسی ویب سائٹ کی ساکھ کی تصدیق کے عمل کو سادہ بنانا ہے۔

یہ فیچر آن لائن شاپنگ اور سروسز کے حوالے سے صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا، اس فیچر کے تحت صارفین کے سامنے یوزر فیڈبیک کی سمری کو ڈسپلے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

یہ ڈیٹا قابل اعتماد ریویو پلیٹ فارمز سے حاصل کیا جائے گا اور صارفین اصل ماخذ پر جاکر بھی تفصیلات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

عام طور پر کسی ویب سائٹ سے خریداری یا اس سے حساس ڈیٹا شیئر کرنے سے قبل اس کی ساکھ کے بارے میں جاننے کے لیے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر اسٹور ریویوز سے یہ کام آسان ہو جائے گا اور صارفین فوری طور پر کسی ویب سائٹ کے قابل اعتبار ہونے کے بارے میں جان سکیں گے، یہ  فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور امکان ہے کہ آنیوالے ہفتوں میں اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *