واشنگٹن: امریکا نے ایران کی جانب سے غیرقانونی تیل فروخت کرنے والی 35 کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران اس تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرونز کی تیاری پر خرچ کر رہا ہے۔ محکمہ خزانہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری براڈلی اسمتھ نے کہا کہ امریکا غیرقانونی تیل کی ترسیلات میں ملوث فلیٹس اور جہازوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا تاکہ ایران کی مالی معاونت دہشت گردی اور خطرناک ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال نہ ہو سکے
پابندیوں میں مارشل آئیلینڈ، گیانا، کک آئیلینڈ، ساؤ ٹوم اور پرنسپ، سان مارینو، لائیبریا، بیلیز، ہونڈوراس اور پاناما کے فلیگڈ جہاز شامل ہیں۔ ان میں “جیا”، “فینسک”، “برتا”، “اولیو”، “یوری”، “من ہینگ”، “ایلوا”، “سیرس ون”، “وینیٹی”، “لیڈی لوسی”، “ویسنا”، “ایف ٹی آئیلینڈ” اور “بلیک پینتھر” شامل ہیں۔