سرکاری ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافے کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافے کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافے کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا اطلاق آج سے ریٹائر ہونے والے ملازمین پر ہوگا۔

سیکریٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے تمام محکموں کو ایک نئے مراسلے کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ پنشن میں اضافے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تین مختلف طرز کی پنشن میں سالانہ اضافے کو ختم کر دیا ہے، جس کے تحت از خود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد لیے اہم خبر

نوٹیفکیشن کے مطابق 59 سالہ ملازمین کی پنشن میں 2 فیصد، 58 سالہ ملازمین کی پنشن میں 4 فیصد، 57 سالہ ملازمین کی پنشن میں 6 فیصد، 56 سالہ ملازمین کی پنشن میں 8 فیصد اور 55 سالہ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد کمی ہوگی۔

سیکریٹری خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام انتظامی سیکریٹریز اور محکموں کے سربراہان نئے مراسلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اور یہ اقدام حکومت کی مالی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن متاثر ہوگی، جس سے ان کے ماہانہ بجٹ پر اثر پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *