پی آئی اے 10 جنوری سے پیرس کیلئے پروازیں چلانے کیلئے تیار

پی آئی اے 10 جنوری سے پیرس کیلئے پروازیں چلانے کیلئے تیار

پی آئی اے نے یورپ جانے والے پاکستانی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

پروازوں کیلئے بکنگ کا آغاز کر دیا گیا، پی آئی اے نے 10 جنوری سے پیرس کیلئے پروازیں چلانے کی تیاری کرلی۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ اجلاس میں یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پررپورٹ پیش ہوئی اور فرانس کیسول ایوی ایشن حکام کوسلاٹ کی منظوری کیلئے درخواست دے دی۔

10 اشیاء سستی، 18 مہنگی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی یورپ کیلئے بحالی کے بعد پہلی پرواز جنوری 2025 میں روانہ ہوگی، اس سلسلے میں پیرس کیلئے پرواز 10 جنوری کیلئے بک کرنا شروع کردی ہے۔

پروازپی کے 719 دس جنوری کی صبح 11 بجے اسلام آباد سے پیرس کے لئے اڑان بھرے گی، پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن پیرس کیلئے ہفتہ وارایک پرواز چلائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *