جنوبی کوریا کے صدر، یون سک یول، مواخذے کی تحریک سے بچ گئے ہیں کیونکہ اپوزیشن پارٹی دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
چند روز قبل صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کی تھی، جسے عوام اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر ناکام بنا دیا۔ مارشل لا کی ناکامی کے بعد اپوزیشن نے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، تاہم یون سک یول نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔ اس پر پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی، لیکن حکومتی جماعت کے پارلیمنٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی وجہ سے یہ تحریک ناکام ہو گئی۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ مواخذے کی تحریک پیش کریں گے۔ اس تحریک کی کامیابی کے لیے 300 ووٹ درکار تھے، لیکن اپوزیشن کے پاس صرف 8 ووٹ کم تھے، اور انہیں حکومتی ارکان کی حمایت کی ضرورت تھی۔ صدر یون سک یول نے مارشل لا کے نفاذ پر قوم سے معافی بھی مانگی تھی۔