سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی 18دسمبر کو کردی جائے گی

سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن  کی ادائیگی 18دسمبر کو کردی جائے گی

سرکاری ملازمین کو کرسمس کےموقع پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے ملازمین کو18 دسمبر کو ادائیگی کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ مسیح برادری کے ملازمین کو 18 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن اداکی جائے گی۔

خیال رہے 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارمنائے گی ، اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کی جاتی ہے۔

مسیحی برادری کے مطابق کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے۔ یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *