محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتورسلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی یہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا یہ سلسلہ سردی بڑھانے کے ساتھ ساتھ زرعی علاقوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بدلتے موسم کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔