سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ جعلی خبریں پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ، عمر فاروق، غلام اکبر اور محمد ابو بکر شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال بھی ان ملزمان میں شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
حکام نے ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، تاکہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔