شام کی صورتحال عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

شام کی صورتحال عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

دوحہ: قطر میں منعقدہ دوحہ فورم نے شام کی موجودہ صورت حال کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر، سعودی عرب، اردن، مصر، اور روس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شام میں سیاسی حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کسی دہشت گرد گروہ کو شام کا کنٹرول نہیں سنبھالنے دے گا۔ انہوں نے باغی گروہوں کی حالیہ عسکری کارروائیوں کو زمینی حقائق تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بندی طویل عرصے سے کی جا رہی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شام کی خراب صورت حال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا۔

دریں اثنا، اپوزیشن کے باغی گروہوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا ہے۔ صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔

شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے اعلان کیا کہ وہ دمشق نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں عبوری انتظامیہ کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *