عمران خان کی زندگی خطرے میں، ان کی جان پر سیاست کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

عمران خان کی زندگی خطرے میں،  ان کی جان پر سیاست کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، اور ان کی جان پر سیاست کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قومی مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے، اور یہ ذاتی مفاد کے لیے نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں ہر سیاسی جماعت کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا، میں دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں۔ مصطفیٰ کمال کے ساتھ مل کر نرمی سے بھی بات کر لیتے ہیں اور سختی سے بھی کام کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزانہ کے دھرنے اور احتجاج پاکستان کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو لاحق خطرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی اور قیادت اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے فیصل واوڈا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، “فیصل واوڈا ون مین آرمی ہیں۔ یہ ہر طرف متحرک ہیں اور آج ایم کیو ایم کے مرکز آئے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی ہے، جو قابل ستائش ہے۔”

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک طاقتور جماعت ہے، لیکن ہمیں ہمارا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لیے کچھ مشترکہ نکات پر متفق ہونا ہوگا اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *