سرکاری حج سکیم میں داخلے کے آخری دو دن پیر اور منگل کو نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
وفاقی مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ درخواست گزار اپنے رشتہ داروں کو بھی عازمین حج کے گروپ میں شامل کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ریگولر حج سکیم میں داخلہ دو لاکھ روپے کی ابتدائی رقم کے ساتھ کرایا جا سکتا ہے جبکہ دوسری قسط چار لاکھ روپے اور اضافی سہولتوں کی رقم قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر جمع کرانی ہوگی۔ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا ضروری ہے۔
مزید برآں ترجمان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے پیاروں کو حج کے لیے سپانسر بھی کر سکتے ہیں۔