حکومت کا یہ اقدام توانائی کے بحران سے نمٹنے اور شہریوں کی بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اسکیم میں اپلائی کرنے کے لیے شہریوں کو اپنے بجلی بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا اور کرایہ داروں کو مالک مکان سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ سولر پینلز مالک مکان کے نام پر جاری کیے جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے تحت کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی اور سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم تقسیم کیے جائیں گے۔