پاکستان موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی حالیہ رپورٹ میں سو ممالک کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان 224 ممالک کی فہرست میں 198ویں نمبر پر موجود ہے، جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کو ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس اور براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ رکھنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات سر فہرست ہے، جہاں انٹرنیٹ کی اوسط سپیڈ 297.62 میگا بٹس فی سیکنڈ ہے۔ اس کے بعد سنگاپور 297.57 ایم بی پی ایس سپیڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ اور چلی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
امریکہ پانچویں نمبر پر ہے جہاں انٹرنیٹ کی اوسط سپیڈ 242.27 ایم بی پی ایس ہے۔ چھٹے سے دسویں نمبر تک کے ممالک میں اوسط رفتار 206.42 ایم بی پی ایس ہے، جن میں تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک اور اسرائیل شامل ہیں۔