وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کے لیے کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس اسکیم کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائیگا۔ جس کا مقصد کاروبار کی ترقی کو سہولت دینا اور لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کے تحت تین کروڑ روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن افراد کو بلاسود قرضوں کی فراہمی

اس اسکیم کے تحت چھوٹے اور میڈیم کاروباروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لیے الگ زونز مختص کیے جائیں گے، اور منتخب تجارتی سیکٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیے جائیں گے۔

قرضے کی پہلی قسط ملنے کے بعد کاروبار کو تین ماہ کا گریس پیریڈ دیا جائے گا، اور قرض 5 سال میں ادا کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے اس اسکیم میں ایک اہم بات یہ بھی کہی کہ کاروبار کارڈ ریسٹورنٹس سمیت دس مختلف ایریاز میں ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے اور خاص طور پر آئی ٹی سٹارٹ اپس کے لیے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *