Skip to content
مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے
لاہور،سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا جبکہ انڈے مزید مہنگے ہوگئے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کمی ہونے سے مرغی کا گوشت 453 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز گوشت کے نرخ 461 روپے تھے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت5 روپے کمی ہوئی جس کے بعد زندہ برائلر کی فی کلو قیمت 313روپے فی کلو ہو گئی۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہونے سے سرکاری نرخنامے میں فی درجن انڈے 351 کی سطح پر آگئے۔