ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 34.15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران ملک میں 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ اور گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 34.15 فیصد کم ہے۔
اکتوبر میں ملک میں 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1832.69 روپے اور گزشتہ سال نومبر میں 2787.37 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے دوران اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1946.49 روپے، راولپنڈی 1936.81 روپے، گوجرانوالہ 1748.54 روپے، سیالکوٹ 1727.19 روپے، لاہور 1730 روپے، فیصل آباد 1724.47 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سرگودھا میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1729.79 روپے، ملتان 1673.41 روپے، بہاولپور 1778.16 روپے، کراچی 2017.91 روپے، حیدرآباد 1978.14 روپے، سکھر 1769.91 روپے، لاڑکانہ 1857.27 روپے، پشاور 1868.80 روپے، بنوں 1824.03 روپے، کوئٹہ 1956.22 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1993.31 روپے ریکارڈکی گئی۔