سول نافرمانی کی تحریک پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کور کمیٹی نے مشاورت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت فوری طور پر سول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں ہے، دسمبر میں سول نا فرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پر پارٹی لائحہ عمل طے کرے گی۔
پی ٹی آئی ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے تحریک کی کال چند دن کیلئے مؤخر کرنے کا کہا جائے، پارٹی قیادت 24 نومبر احتجاج کے نتائج کے بعد دوبارہ ریکور ہونا چاہتی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کال پر پارٹی قیادت دوبارہ مشاورت کرے گی۔