عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، کتابیں مانگ رہے تھے، علیمہ خان

عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، کتابیں مانگ رہے تھے، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل میں کتابیں مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس۔2 اور القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ ہم صبح سے اڈیالہ جیل میں عدالت میں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، کتابیں مانگ رہے تھے، عمران خان نے کہا اگر ہمارے 2 مطالبات نہیں مانے جاتے تو ہم سول نافرمانی شروع کریں گے، اوورسیز پاکستان میں پیسے بھیجنا بند کردیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں پہنچ گیا

علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے بارے میں حقیقت سامنے لانے کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیشن سپریم کورٹ کے سینیئر ترین ججز کی زیر نگرانی تشکیل دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان نے پی ٹی آئی کے غیر قانونی طور پر گرفتار کارکنان اور سپورٹرز کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو پیغام دیا ہے کہ اگر ان کے یہ دو مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو وہ پاکستان میں پیسے بھیجنا بند کر دیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی انہیں کالز موصول ہو رہی ہیں اور ان کے پاس یہ اطلاعات ہیں کہ جو لوگ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ان کو غیر ملکی ممالک سے فون کالز جاتی ہیں اور ان کی فیملیز کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی ریمیٹنس پر پاکستان کی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے۔ اگر ان پر ظلم کیا جائے، ان کے رشتہ داروں کو دھمکیاں دی جائیں اور ان کے پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں تو حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس کے نتائج کس طرح کے ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *