سوار محمد حسین شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

سوار محمد حسین شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

سوارمحمد حسین شہید پنجاب کے علاقے گوجر خان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں 18 جون 1949 کو پیدا ہوئے، 10دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کیا، جس وقت سوار محمد حسین کی شہادت ہوئی ان کی عمر محض 22 سال اور 6 ماہ تھی۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوار محمد حسین نے 1971ء کی جنگ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، سوار محمد حسین نے ظفروال شکر گڑھ سیکٹر میں دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید کی برسی مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانیوں کا لازوال ثبوت ہے، پوری قوم دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *