بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور لنکا ٹی ٹین لیگ کے لئے 10 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے لنکا ٹی 10 لیگ کے لئے آصف علی ، عمر اکمل اورعمران خان سینئر کو این او سی جاری کیا گیاہے جبکہ محمد عامر کو بھی لنکا ٹی 10 لیگ کے لئے این او سی مل گیاہے ۔
ان کے علاوہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو این او سی جاری کر دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے فہیم اشرف کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔
فہیم اشرف کو بی پی ایل کیلئے 30 دسمبر سے 7 فروری تک این او سی جاری ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لنکا ٹی 10 لیگ (کل) 11 سے 19 دسمبر تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جبکہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا۔