مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات جلد ختم ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں بانی پارٹی پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج ہیں، یہ مقدمات ان کی گرفتاری کے بعد درج کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اُوپر بنائے گئے تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر اور دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات کامزید کہنا تھا کہ جیل کے اندر بیٹھ کر کوئی شخص کیسے جرم کر سکتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کے اعصاب پر سوار ہیں۔