نیب نے 1 سال میں 3 ہزار 800 ارب روپے برآمد کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

نیب نے 1 سال میں 3 ہزار 800 ارب روپے برآمد کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 1سال میں کرپشن کی مد میں 3ہزار 8سو ارب روپے کی ریکوری کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد بد عنوانی کے خاتمہ کے عالمی دن پر اپنے خطاب میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر ) نذیر احمد نے کہا ہے کہ بدعنوانی کسی بھی شکل میں ہو پائیدار ترقی اور ملک کی معاشی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکرگیا

جس پر قابو پانے کے لئے نیب نہ صرف پُرعزم ہے بلکہ قومی سرمایہ کے تحفظ، بازیابی اور عوام کی لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کے حوالے سے نیب کی کارکردگی مثالی رہی ہے اوراس سلسلے میں نیب نے صرف ایک سال میں3800 ارب روپے یعنی 13.57 بلین امریکی ڈالر برآمد کئے۔

 نیب نے 22 ہزار درخواستیں نمٹائی ہیں ، اصلاحات کے نتیجے میں جھوٹی شکایات کے اندراج کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور ان شکایات کی تعداد 4000 ماہانہ سے کم ہو کر صرف 400 رہ گئی ہے۔ 18 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی گئیں ۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ملکی آبادی کا 65 فیصد 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انہیں انسداد بدعنوانی کے عمل میں شریک کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔اس مقصد کیلئے تعلیمی و تحقیق کی اداروں کی تحقیق اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے عوامی آگاہی کا ہمہ گیر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نیب میں وزٹرز فیڈ بیک سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی روشنی میں بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد مل رہی اور ادارے کی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیپرا کے تعاون سے بھی پاور سیکٹر میں کام کیا جا رہا ہے جس کے اثرات جلد مرتب ہوں گے۔

انہوں نے نیب افسران سے کہا کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فرام کرنے کیلئے پوری دلجمعی اور جذبے کے ساتھ کام کریں – چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کیسز کے جلد تصفیہ کیلئےنیب نے 10 ملکوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری کیلئے سیکنڈ ریذیٹنسی، امیگریشن انوسٹمنٹ اور کرپٹو کرنسی کے معاملات پر یو این او ڈی سی تعاون کرے۔

چیئرمین نیب نے کرپشن سے متعلق بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے ایم ایل اے کو فعال بنانے پر زور دیا۔ ادارے کی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک بلاواسطہ اور بلواسطہ 6.1 کھرب روپے کی برآمدگی کی ہے جبکہ نیب کو اب تک صرف 56 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

سالانہ کارکردگی کی رپورٹ کی بنیاد پرنیب کراچی نے 2.4کھرب روپے کی بازیابی کیساتھ پہلی، سکھر ریجن نے 1.1کھرب کے ساتھ دوسری اور نیب خیبر پختونخوا نے 194,937 ملین روپے کی بلواسطہ و صولیوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرپاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندہ Troels Vester کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نوجوان انسداد بدعنوانی تحریک میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں نوجوانوں کی تعداد 1.2 ارب ہے جن کی عملی شرکت سے بدعنوانی پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی- سیمینار میں بہترین کارکردگی کے حامل نیب افسران کو ایوارڈ بھی د ئیے گئے۔ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں نیب کراچی سے راحیل امیر، مرزا علیم بیگ، نیب کے پی کےسے رفیع جان، نیب سکھر سے خطاب گل، نیب لا ہور سے راشد بدر، نیب راولپنڈی سے محسن ہارون، میاں عمر ندیم اور عمیر احمد شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *