وزیراعظم شہباز شریف کا انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کا انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے انتشار اور فساد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کسی بے قصور شہری کو گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ٹھوس ثبوت اکٹھے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں ٹاسک فورس کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں۔

وزیراعظم نے وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے کی ہدایت بھی دی اور اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *