جنرل فیض حمید عمرو عیار کی طرح عیار تھا، اسے کسی کا باپ بھی استعمال نہیں کر سکتا تھا، شیر افضل مروت

جنرل فیض حمید عمرو عیار کی طرح عیار تھا، اسے کسی کا باپ بھی استعمال نہیں کر سکتا تھا، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی جرنیل، جج، یا پارلیمنٹیرین قانون سے بالا تر نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عام پاکستانیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے، اسی طرح ہر ایک جرنیل، جج اور ان افراد کو جنہوں نے ملک کے ساتھ زیادتی کی ہو، چاہے وہ کوئی بھی ہوں، قانون کی گرفت میں آنا چاہیے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ملک میں جب تک احتساب کا عمل مضبوط نہیں ہوگا، عوام میں قانون کا خوف نہیں پیدا ہو گا۔ جرنیل ہو یا جج، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔

جنرل فیض حمید کے حوالے سے سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جنرل فیض حمید عمرو عیار کی طرح عیار تھا، اسے کسی کا باپ بھی استعمال نہیں کر سکتا تھا۔ وہ اپنے آپ میں خود مختار تھا اور اس نے سب کو آگے لگا رکھا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *