چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا

چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا

ملک میں چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا۔

چینی کی قیمتوں میںاضافے کی بنیادی وجوہات میں سٹے بازی، کم پیداوار، محدود اسٹاک اور چینی کی برآمد شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں ایکس مل ریٹ 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت چھوٹے دکانداروں کے ہاں 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

ذرائع کے مطابق سٹے بازوں نے دسمبر کے لیے فیوچر ریٹ 128 روپے اور جنوری کے لیے 133 روپے مقرر کر دیا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس بحران کی ایک بڑی وجہ چینی کی پیداوار میں کمی ہے۔

نومبر میں یومیہ پیداوار محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ طلب 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔ اس کے علاوہ، چینی کے اسٹاک میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔ 30 نومبر تک ملک میں چینی کا مجموعی اسٹاک 7.66 لاکھ میٹرک ٹن تھا، جس میں سے 4.13 لاکھ میٹرک ٹن برآمد کے لیے مختص کی گئی ہے۔

اس صورتحال کو مزید خراب کرنے کے لیے چینی مافیا کی جانب سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ رواں سال کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 سے 7 لاکھ ٹن کم ہے، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ چینی کی برآمد پر عارضی پابندی عائد کرے اور سٹے بازوں اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *