پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 11 رنز سے شکست

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 11 رنز سے شکست

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ بیس اوروز میں 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ نمایاں رہے اور انہوں نے 62 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کےپہلے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹٰم کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں، ریزا ہینڈرکس 8، رسی وین ڈیر ڈوسن صفر اور میتھیو بریٹکزے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ملر نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے میدان بدر کیا۔

ان کے بعد آنے والے بلے باز جنوبی افریقی کپتان ہنرکس کلاسن کا قیام وکٹ پر زیادہ طویل نہیں رہا اور 12 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، ڈینوون فریرا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جارج لنڈے 24 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹ پر 183 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد نے 3،3 عباس آفریدی نے 2 اور سفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازین ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ہینرک کلاسن نے کہا کہ وکٹ پچھلے دو سیزن میں شاندار رہی اور امید ہے کہ ہم اسکور بورڈ پر اچھا ٹارکٹ سیٹ کرکے مخالف پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، ہم آج رات سے سیزن کا اچھا آغاز چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو موقع مل رہا ہے، لگتا ہے کہ ہمیں 2026 ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے اپنے پول کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بہت سارے لڑکوں کا کافی لمبا اور مصروف سیزن تھا، اس لیے اس انہیں آرام دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *