ممکنہ اتحاد، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مدارس معاملے پر ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ

ممکنہ اتحاد، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مدارس معاملے پر ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ

سربراہ جمعیتِ علماء اسلام مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحا ل بارے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کی مدارس رجسٹریشن معاملے پر گفتگو ہوئی ہے اور دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں ساتھ بیٹھنے کے حوالے سے نوید سنائی ہے۔

دونوں جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا اور آئیندہ چند دنوں میں مشترکہ احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل سامنے آنے پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ملک کئ سیاسی مبصرین کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کو قیادت کو یہ ہی تجویز دی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ایک ہی صورت میں حکومت کو فزیکل چیلنج دے سکتی ہے اگر یہ ملک کی دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ الائنس بناتی ہے اور مشترکہ لائحہ عمل کیساتھ حکومت کو چیلنج کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *