جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس اقدام سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی اور یہ تاثر زائل ہوگا کہ طاقتور افراد احتساب سے بالاتر ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے، جس کے اگلے مرحلے میں انہیں باقاعدہ طور پر چارج شیٹ کیا جائے گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *