موبائل فون صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصولی اور گیس قیمتوں بارے اہم کا انکشاف

موبائل فون صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصولی اور گیس قیمتوں بارے اہم کا انکشاف

قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے پانچ سال کے دوران 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں موبائل فون صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران موبائل صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے وصول کیے گئے۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق صارفین سے  2020میں  50ارب، 2021 میں 55 ارب ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے۔

فون بیلنس پر 2022میں 61ارب اور 2023میں 80ارب ٹیکس حاصل کیا گیا، 2024 کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں صارفین سے 92ارب روپے وصول کیے گئے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صرف چار ماہ کے عرصے میں گیس کی قیمتوں میں 800 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی ٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس قسم کے مشاہدے نے توجہ مبذول کرائی جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چینی کی قیمت بڑھ کر 53.5 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران پام آئل میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران سویابین آئل، گندم اور خام تیل میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *