حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے

حکومت اور  پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان رابطے بحال ہو گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا، جس کی تجویز اسپیکر ایاز صادق نے دی تھی۔ اسپیکر کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا۔

مزید پڑھیں: ممکنہ اتحاد، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مدارس معاملے پر ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے اور ان کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناؤ میں کمی لانا ہے۔

فریقین جلد ہی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر نے بھی ملاقات کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی کیونکہ سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹتے ہوئے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے تاہم پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *