سابق وفاقی وزیر و سینیئر تجزیہ کار مرتضی سولنگی کی دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین مذاکرات کے حوالے سے دی گئی خبر درست نکلی۔
آزاد ڈیجیٹل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کارمرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ میرا تجزیہ ہے کہ حکومت پانچ رکنی پی ٹی آئی کمیٹی کیساتھ مذاکرات پر تیار ہوجائیگی اور اس کے نتیجے میں معاملہ تھوڑا آگے جائیگا۔
سینئر صحافی نے مزید کہا تھا کہ اس معاملے کا آگے جانا خود تحریک انصاف کے بھی مفاد میں ہے کیونکہ تحریک انصاف بھی سول نافرمانی کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہیں بھی سوٹ کرتا ہے کہ مذاکرات کا معاملہ تھوڑا آگے جائے تاہم مجھے یہ تنازعہ حل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔
واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو خود مذاکرات کی پیشکش کی گئی جو کہ حکومت نے قبول کر لی۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز دی جو کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کرلی۔