پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا، فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔

نجی ٹی وی پروگرام  سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا، عمران خان نے جو کرتوت کئے وہ اب بھگتنا پڑیں گے، عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں یا بے قصور۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اگر غلط کام کیا تو عدالتیں سزا دیں گی، بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے، ملک کے ہر شہری کیلئے قانون برابر ہے، پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عطا تارڑ نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی تردید کر دی

گورنرکے پی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں اکیلا چھوڑ دیا، وزیراعلیٰ کہتے ہیں میرے ساتھ تھیں، دونوں میں سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ڈائیلاگ ہے سنجیدہ نہ لیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے ہیں،  اسپیکر کے گھر وزیراعظم اور اسپیکر کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، ابھی باضابطہ بات چیت شروع نہیں ہوئی، غیر رسمی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ بحال نہیں ہوا، کمیٹیوں کے مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *