ایاز صادق اور اسد قیصر کی ملاقات، پارٹیوں سے مشاورت پر اتفاق

ایاز صادق اور اسد قیصر کی ملاقات، پارٹیوں سے مشاورت پر اتفاق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی مفاد میں مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ذرائع نے بتایا ملاقات میں دونوں طرف سے سخت مؤقف رکھنے والوں کو سمجھانے پر بات کی گئی۔ اسپیکر ایاز صادق نے اسد قیصر کو تجویز دی کہ وہ اپنی جماعت کے سخت گیر مؤقف رکھنے والوں کو سمجھائیں۔

جبکہ وہ خود اپنے جماعت کے سخت مؤقف رکھنے والوں کو سمجھائیں گے۔ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ وہ اس تجویز پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مذاکراتی عمل کو قوم کے سامنے شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس ملاقات سے ایک دن قبل بھی پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی تھی، جس میں پارلیمنٹ کے فورم پر مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *