محکمہ موسمیات نے مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
دن کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش / برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر ا پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے وسطی/جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔