معروف عالم دین پیر سید اظہار شاہ بخاری وفات پا گئے

معروف عالم دین پیر سید اظہار شاہ بخاری وفات پا گئے

راولپنڈی کی جامع مسجد لالکرتی کے امام و خطیب معروف عالم دین پیر سید اظہار شاہ بخاری وفات پا گئے۔

پیر سید اظہار شاہ بخاری کافی عرصہ سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے اور حالیہ دنوں میں ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا انتقال ایک عظیم علمی خسارے کا باعث بنا ہے۔ وہ اپنے علم، حکمت اور دینی خدمات کے لیے مشہور تھے۔ مرحوم کا شمار ممتاز علما میں کیا جاتا تھا اور ان کی تدریس و خطابت نے بہت سے افراد کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا۔

پیر سید اظہار شاہ بخاری کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ ایف جی ٹیکنکل ہائی اسکول لالکرتی میں 3 بجے ادا کی جائیگی۔

پیر سید اظہار شاہ بخاری ،شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالسلام ؒ بانی اشاعت القران حضرو کے شاگرد تھےاور اکثر اشاعت القران حضرو کے ختم بخاری کے پروگرام میں سٹیج کی زینت بنتے ہوئے نظر آتے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *