ٹائمز میگزین نے رواں برس امریکی صدارتی الیکشن جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کی بہترین شخصیت قرار دیدیا۔
امریکی جریدے کے مطا بق ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں تاریخی تناسب سے کامیابی اور ملک کا نیا کردار متعارف کروانے پر یہ ٹائٹل دیا گیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 میں بھی پہلی بار صدر بننے پر بہترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔
ا س کے علاوہ امریکی جریدے نے 2020 میں جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو بہترین شخصیت قرار دیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ان کے علاوہ امریکی ٹائمز میگزین نے 2023 میں پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو بہترین شخصیت کے اعزاز سے نوازا تھا ۔