مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے : شیر افضل مروت

مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے :  شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا  ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان  مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے, 15 دسمبر کو عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حالات جوں کے توں رہے تو عمران خان  کی کال پر عمل درآمد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی حکومت کا بانئ پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف

بعد ازاں شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا عمل ضروری ہے، مگر حکومت کی جانب سے جو انداز اختیار کیا جا رہا ہے، اس میں مذاکرا ت کے امکانات بہت ہی کم نظر آتے ہیں۔

ان  کا کہنا تھا کہ حکومت خود نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں، کیونکہ پچھلے تین دنوں میں پی ٹی آئی پر الزامات لگانے کے علاوہ کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے سول نافرمانی کے حوالے سے بات کرتے  کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی خواہش ہے کہ سول نافرمانی کو عملی طور پر اپنایا جائے،  احتجاج کے دوران اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، تو ان کو سزا ملنی چاہئے، اور جو بھی نہتے شہریوں پر گولی چلانے کے ذمہ دار ہیں، انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و تحر یک انصاف کے رہنما ملک احمد خان بھچر نے کہا  کہ بااختیار لوگوں سے مذاکرات چاہتے ہیں، بااختیار حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ ہے، جب اسٹیبلشمنٹ کی مرضی ہو گی تب مذاکرات کریں گے ، 26 نومبر کو جو ہوا اس کے ذ مہ دار وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *