حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے : عرفان صدیقی

حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے تیار ہے تو ہم انکار نہیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے فلور پر اظہار خیال کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف تلوار نہ لٹکائے کہ اگر مذاکرات نہ ہوئے تو وہ نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے، اس طرح کا رویہ ساتھ نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے : شیر افضل مروت

عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت مذاکرا ت شروع کرنا چا ہتی ہے ، ہم نہیں چاہتے پھر ملک میں کوئی  فساد برپا ہو۔ پاکستان کو آگے بڑھنے کیلئے پرانی رسم و رواج کو ترک کرنا ہو گا۔

پارلیمانی لیڈر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ انسانوں کو جانوروں پر فضیلت صرف علم کی وجہ سے حاصل ہے، ہمیں اپنی سیاسی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے، بہتر رابطے سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پُرامن احتجاج جمہوری معاشروں میں بنیادی حق ہے، سوال کیا کہ کیا یہ حق کسی ملک میں غیر مشروط ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ کیا پُرامن احتجاج جہاد الجہاد، مارو اور مرو اور لاٹھیوں کے نعروں کے ساتھ کیا جائے؟۔

انہوں نے نے کہا کہ 26 نومبر کے احتجاج کے لیے پی ٹی آئی نے حکومت سے اجازت کیلئے درخواست نہیں دی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کیا ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر امریکہ اور بھارت کی ریاستوں نے وفاق پر حملہ کیا تو اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کرنا چاہتے ہیں : احمد خان بھچر

تاہم انہوں نے قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن اراکین کومکمل  یقین دلایا کہ مثبت رویے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے تاہم مثبت رویے کے ساتھ دھمکی آمیز طریقے اختیار نہ کئے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *