سینئر سیاستدان فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی سیاست عمران خان کے ساتھ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال بہت پیچیدہ اور خراب ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ مذاکرات میں کیا ہوتا ہے اور جوڈیشل کمیشن بنتا ہے یا نہیں۔
حبا چوہدری نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی سیاست عمران خان کے ساتھ ہے اور جیسا عمران خان حکم دیں گے، وہ ویسا ہی کریں گے۔
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ایک ہی صورت حکومت کو فزیکل چیلنج دے سکتی ہے اگر پی ٹی آئی قیادت دیگر سیاسی قوتوں کیساتھ الائنس بنائے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ایک ہی صورت میں حکومت کو فزیکل چیلنج دےسکتی ہے اگر پی ٹی آئی دیگر سیاسی قوتوں کیساتھ اتحاد بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی تسلیم کیا ہے کہ 9 فروری کو تحریک کا اعلان نہ کرکے غلطی کی، حکومت فزیکل چیلنج کے علاوہ کسی چیلنج کو نہیں مانتی، پی ٹی آئی کو چاہیے پہلے الائنس بنائے اس کے بعد حکومت کو فزیکل چیلنج دے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کیس میں پی ٹی آئی کو ملوث کیا جائیگا تو سیاست مزید خراب ہوگی۔