چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی شرائط مان لیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی شرائط مان لیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوگی، جس میں میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شرائط مان لی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا لیکن اصولی طور پر اتفاق رائے قائم ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو دی جائے گی جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد میں طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان سے دبئی منتقل کرنے پر پاکستان کو اضافی معاوضے کی پیشکش کی تھی لیکن پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اجلاس میں اس حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

مذاکرات کے دوران زیادہ تر معاملات طے پا چکے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 5 میچز کے لیے دبئی، بنگلادیش اور سری لنکا سے بات کر رہا ہےلیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ میچز دبئی میں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *