ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، سالانہ شرح 3.71 فیصد ریکارڈ

ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، سالانہ شرح 3.71 فیصد ریکارڈ

گزشتہ ہفتے پاکستان میں مہنگائی میں 0.07 فیصد کی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 3.71 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اس دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی میں اضافے والی اشیاء میں آلو کی قیمت 1.93 فیصد، چکن 3.80 فیصد، کیلا 1.99 فیصد، واشنگ سوپ 0.80 فیصد، سرسوں کا تیل 1.07 فیصد، انرجی سیور 0.31 فیصد، ایل پی جی 0.28 فیصد، سگریٹ 0.26 فیصد اور گھی 0.52 فیصد شامل ہیں۔

دوسری جانب دال چنا کی قیمت میں 1.19 فیصد، دال ماش 0.59 فیصد، پیاز 3.58 فیصد، ٹماٹر 3.10 فیصد، انڈے 2.14 فیصد، لہسن 1.58 فیصد، آٹا 0.58 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.16 فیصد اور چاول 0.75 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق حساس قیمتوں کے اشاریے کے تحت 17,732 روپے تک ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.03 فیصد بڑھ کر 3.68 فیصد رہی، جبکہ 17,733 روپے سے 22,888 روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے یہ شرح 0.05 فیصد بڑھ کر 3.66 فیصد ہو گئی۔

اسی طرح 22,889 روپے سے 29,517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والوں کے لیے مہنگائی 0.07 فیصد بڑھ کر 3.95 فیصد رہی، اور 29,518 روپے سے 44,175 روپے تک ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے یہ شرح 0.07 فیصد کم ہو کر 3.65 فیصد ہوگئی۔ 44,176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.08 فیصد کم ہو کر 3.69 فیصد رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *