عماد وسیم کے بعد ایک اور قومی کھلاڑی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

عماد وسیم کے بعد ایک اور قومی کھلاڑی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

لاہور: آل راؤنڈ عماد وسیم کے بعد ایک اور قومی کھلاڑی محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے

پہلے عماد وسیم نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کو اپنی زندگی کا اعزاز قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھیں گے

اب فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز، 61 ون ڈے انٹرنیشنل اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عماد وسیم کی طرح محمد عامر نے بھی پہلے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد ازاں ملک کی نمائندگی کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے لی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *