موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، شیڈول جاری

موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، شیڈول جاری

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔

گیس کی قلت اور کم دباؤ کی وجہ سے صارفین کو دن میں تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس فراہمی کے اوقات جاری کئے گئے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

سوئی ناردرن گیس کے مطابق صبح چھ بجے سے نوبجے تک گیس دستیاب ہو گی، اس کے بعد دوپہر 12 بجے سے دن 2 بجے تک صارفین گیس سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس کے بعد شام چھ بجے دوبارہ گیس فراہم کی جائے گی جو کہ رات نو بجے تک رہے گی۔ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *